تعلیمی سرگرمیاں بحال

چھٹیاں ختم،خیبرپختونخوامیں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی کی لہر ختم ہونے کی رپورٹ پر محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلامیہ جاری ہونے کے2روز بعد واپس لیتے ہوئے نجی اور سرکاری سکولز آج پیر کے روز سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے.
اس حوالہ سے گذشتہ روز تعطیل کے باوجود محکمہ تعلیم سے جاری نوٹیفکیشن تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ارسال کردیا گیا ہے واضح رہے کہ صوبے کے گرم مرطوب اضلاع میں15اگست جبکہ سرد موسم والے علاقوں میں یکم اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت برف باری والے علاقوں میں نجی اور سرکاری سکولز کو یکم اگست سے کھول دیا گیا ہے تاہم گرم مرطوب اضلاع بشمول پشاور کے حوالہ سے چند روز قبل محکمہ موسمیات نے سخت گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی تھی.
جس کی روشنی میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی ہدایات پر محکمہ ابتدائی تعلیم کی جانب سے کلاس ون سے دسویں جماعت تک کے طلبہ کی تعطیلات کو31اگست تک بڑھادیا گیا تھا لیکن گذشتہ روز محکمہ موسمیات کی طرف سے موسم کے معتدل ہونے کی پیش گوئی پر تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے محکمہ تعلیم سے14اگست کو جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز آج سے تعلیمی سرگرمیوں کیلئے دوبارہ سے کھل جائیں گے گزشتہ دنوں شدید گرم موسم کی وجہ سے گرمائی علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھ دیا گیا تھا جو کہ اب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے اور آج سے تمام نجی اور سرکاری سکولزکھول دئیے جائیں گے

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم