افسوس ناک خبر، باجوڑ میں تحصیل چیئرمین کی گاڑی پر بم حملہ

ویب ڈیسک: باجوڑ کے علاقے سلارزئی چینار میں تحصیل چیئرمین خار حاجی سید بادشاہ کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔ گاڑی میں سوار حاجی سید باچا سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔دھماکے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ سید باچا جنازے میں شرکت کے لیے تحصیل سالارزئی جا رہے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی موت واقعہ نہیں ہوئی، تحصیل چیئرمین حاجی سید باچا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی