سلمان رشدی

ملعون سلمان رشدی پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، ایرانی وزارت داخلہ

ویب ڈیسک: ایرانی وزارت داخلہ ترجمان نصیر خانانی نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنےوالے شخص سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سلمان رشدی پر حملے میں ایران کا کوئی کردار نہیں اور کسی کے پاس اختیار نہیں کہ ایران کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرائے۔ترجمان نصیر خانانی نے کہا کہ اس حملے کے ذمہ دار سلمان رشدی اور ان کے حامی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا سیلاب سے متاثر، وفاق فلڈ ریلیف فنڈ جاری کرے، فضل شکور خان
مزید پڑھیں:  چترال میں بارشیں اور سیلاب، تین پیپرز کینسل، نیا شیڈول جلد جاری کیا جائیگا

ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا اور اسلام کے مقدس معاملات کی تذلیل کرکے سلمان رشدی نے خود لوگوں کےغصے کو دعوت دی تھی۔