ولی عہد کی موجودگی میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب

ویب ڈیسک: مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ خانہ کعبہ کی دیواروں کو خالص عود اور دیگر خوشبووں سے معطر کیا گیا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نمائندگی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کی اور کعبہ شریف کو غسل دینے کا اعزاز حاصل کیا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، طوائف کے گورنر، اسلامی ملکوں کے سفارتکاروں، علما، شاہی خاندان کے افراد اور منتخب شخصیات نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بھی میٹرک امتحانات شروع، سیکرٹری پشاور بورڈ کے سرپرائز راونڈ

شہزادہ محمد بن سلمان نے بیت اللہ شریف کا طواف کیا دو رکعت نوافل ادا کیے۔ شہزادہ محمد بن سلمان خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے جہاں انہیں غسل دینے کا شرف حاصل ہوا۔ پھر انہوں نے سنتیں بھی ادا کیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، کنڈ پارک میں ڈوبنے والی بچی کی نعش کالا باغ میں مل گئی

مہمانوں کے خانہ کعبہ سے نکلنے پر فرش دھویا گیا۔ غسل کعبہ کی رسم میں 45 لٹر آبِ زم زم، عرق گلاب اور اعلیٰ درجے کا عود استعمال کیا گیا۔