ملتان سکھر موٹروے

ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں ٹکر،20 مسافر جھلس کر جاں بحق

ویب ڈیسک: ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 20افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر مسافر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

آگ نے بس کو لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور ہیلپر بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ حادثے کے بعد آگ لگنے سے لاشیں بری طرح جھلس گئیں جن کی شناخت نہ ہو سکی۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر کا رہائشی سید ارشاد برساتی نالے میں بہہ گیا