نیو پشاور ویلی

نیو پشاور ویلی کیلئے لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی منظوری

ویب ڈیسک :وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پیر کے روز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بورڈ اجلاس منعقد ہوا جس میں نیو پشاور ویلی کے زمین مالکان کو لینڈ شیئرنگ فارمولہ کے تحت Intemation letters رواں ہفتے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

صوبائی وزرا ء تیمور سلیم جھگڑا ، فیصل امین گنڈا پور اور اشتیاق ارمڑ کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری جنگلات و ماحولیات عابد مجید ، ڈی جی پی ڈی اے اور بورڈ کے دیگراراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ

اجلاس میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آکشن ریگولیشنز 2021 میں ضروری ترامیم کرنے کیلئے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس سلسلے میں حتمی تجاویز بورڈ کی منظوری کیلئے پیش کرے گی ۔ اجلاس میں نیو پشاور ویلی کیلئے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت نیو پشاور ویلی کے لینڈ ریکارڈ سے متعلق جملہ اُمور کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔ اجلاس میں فوت شدہ ملازمین کوٹہ کے تحت پی ڈی اے کے باقی ماندہ 22 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نیو پشاور ویلی کی رابطہ سڑک کی تعمیر پر پیشرفت کو تیز کیا جائے جبکہ ریگی ماڈل ٹائون کے زون I ، زونII اور زونV کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں۔