مستورات تنازعہ

موسیٰ زئی ، مستورات تنازعہ پر شہری9سالہ بیٹے سمیت قتل

ویب ڈیسک : پشاور کے علاقے انقلاب میں مستورات کے تنازعہ پر شہری کو اس کے9 سالہ بیٹے سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا.

جبکہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ گھڑی شہید بابا موسیٰ زئی میں پیش آیا، عثمان غنی ولد اکبرعلی ساکن موسیٰ زئی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی قاسم ، بھتیجے وقاص، حضرت علی اور احسان اللہ کیساتھ کام سے فارغ ہوکر اپنی موٹر سائیکلوں پر گھر جارہے تھے.

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

جہاں گھڑی شہیدبابا پہنچنے پر ملزمان عادل ساکن کگہ ولہ اور ایک دوسرے نامعلوم شخص نے آکر ان پر فائرنگ شروع کردی جس سے قاسم اور بھتیجا وقاص موقع پر جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گئے۔ مدعی نے بتایا کہ ان کا فریقین کے ساتھ مستورات کا تنازعہ چلاآرہا ہے ۔
مقتول قاسم ولد اکبر علی کی عمر30سال جبکہ اس کے بیٹے وقاص کی عمر تقریبا9سال تھی جن کی نعشیں پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھی کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع