ٹانک پولیو ٹیم حملہ

ٹانک میں پولیو کی ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کے علاقے کوٹ اعظم کی کچی آبادی میں شرپسندوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل پیر رحمان اور نثار شہید ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید اہلکاروں کی لاشیں ٹانک ہسپتال منتقل کردیں۔ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔