پولیو ورکرز

قوم کے بچوں کی صحت کے دشمنوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو ورکرز کی ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی، شہباز شریف نے حملے میں سپاہی پیر رحمن اور سپاہی نثار خان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے میں شہید پولیس اہلکاروں کے درجاتِ بلندی اور انکے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے قوم کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں، ہم قوم کے بچوں کی صحت کے دشمنوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق
مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ

یاد رہے آج صبح ضلع ٹانک میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پرمامور2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔