استاد نصرت فتح علی خان

استاد نصرت فتح علی خان کو ہم سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

معروف گلوکار اور قوال استاد نصرت فتح علی خان کی 25ویں برسی  آج منگل کو منائی جا رہی ہے۔وہ 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور موسیقار، گلوکار اور قوال فتح علی خان کے بیٹے تھے۔

انہوں نے گلوکاری کی طرف جانے سے پہلے طبلہ سیکھ کر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔نصرت فتح علی خان کا انتقال 16 اگست 1997 کو محض 48 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

پاکستانی موسیقی میں ان کی شاندار خدمات پر حکومت پاکستان نے 1987 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔انہیں یونیسکو کے میوزک پرائز سے بھی نوازا گیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کے پاس 2001 تک کل 125 البمز کے ساتھ ایک قوال فنکار کے ذریعہ سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ آؤٹ پٹ کا عالمی ریکارڈ ہے۔نصرت فتح علی خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

نصرت فتح علی خان کو بچھڑے پچیس برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی وراثت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ چلے گئے لیکن کبھی بھولے نہیں۔