لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ: منفی پروپیگنڈا مہم میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کا فیصلہ

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا پرپاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم کے کرداروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے تمام کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مہم میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکن ملوث نکلے۔ اس پوری مہم میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں جماعت کے حامی اداروں کے خلاف اس گھناؤنی مہم میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں بھارت اور دوسرے ممالک سے بھی سینکڑوں اکاؤنٹس کے ذریعے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  سفارتی تعلقات بحال، 9 سال بعد ایران سے معتمرین عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی جب پوری قوم سیلاب اور ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث ہونے والی شہادتوں پر غمزدہ تھی۔ اس غیر اخلاقی سازش سے اداروں، شہداء اور شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔

اس مہم کے کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی اور گھناؤنی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سر پرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا.