آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے یو اے ای کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ”آرڈر آف دی یونین” سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا، آرمی چیف کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان نے استقبال کیا۔ شیخ محمد بن زید النیہان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو یواےاین کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ”آرڈر آف دی یونین” سے نوازا دیا۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف اور یواے ای کے صدر کےدرمیان ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کےامور، دفاعی تعاون ، علاقائی سیکیورٹی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اماراتی صدر نے آرمی چیف کے پاکستان یواےای دفاعی تعاون کے لیے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ہر شعبے میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اماراتی صدر سے اظہار تشکر کیا اور ایوارڈ کے حصول کو اعزاز قرار دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔