بنوں میں فیملی پارک

جے یوآئی نے بنوں میں فیملی پارک بندکرنے کامطالبہ کردیا

ویب ڈیسک :جمعیت علماء اسلام نے ضلع بنوں میں فیملی پارک بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ، فیملی پارک میں ہزاروں عورتوں کی آمد کی وجہ سے مذہبی، اسلام پسند عوام کے سر شرم سے جھک گئے ، ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فیملی پارک میں عورتوں پر مکمل پابندی لگائی جائے.

اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے زیر اہتمام جامعہ نظام العلوم بنوں سٹی میں منعقدہ الجمعیت سوشل میڈیا ٹیم اور مدرسے کے طلباء کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کر تے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان،ضلعی سیکرٹری مولانا اعزاز اللہ حقانی اور دیگر نے کہا کہ خواتین کو بغیر کسی شرعی مجبوری اور محرم کے گھر سے نکلنے کی اسلام کبھی بھی اجازت نہیں دیتا.

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید
مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

عید الاضحی ایام تشریق میں عورت کیلئے بلند آواز کی بجائے ہلکے زبان سے تکبیرات تشریق کا پڑھنااسلام نے جائزکیاہے تاکہ عورت کی آواز ذکر میں بھی گھر سے باہر نہ نکل سکے،اسی طرح حج وعمرہ میں عورت کادوڑناحرام کردیا ہے،لہذا عورت کا پارکوں وبازاروں میں گھومنے پھرنے کی اجازت اسلام کبھی نہیں دیتا۔