جنوبی وزیرستان میں تیز بارشیں، دیوار گرنے سے2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔ سپین تنائی میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوگیا کئی مقامات، دکانیں منہدم اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

تحصیل برمل کے علاقے غورلمہ میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی کئی جگہوں پر مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جس کے باعث مقامی لوگوں کو آمدروفت میں دشواری کا سامنا ہے۔