شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ

شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، جیل منتقل

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شہبا گل کا مزید 2 جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کیس میں پولیس نظر ثانی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پولیس کی اپیل منظور کر لی اور شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
سیشن جج زیبا چودھری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کے دلائل سسنے کے بعد تفصیلی جائزہ لیا، پولیس کی نامکمل تفتیش کی دلیل سے مفتق ہوں۔ شہباز گل کو 48 گھنٹوں کیلئے پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا۔

مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری کی تصدیق کردی