سوڈان میں سیلاب اور بارشوں سے 66 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: سوڈان میں سیلاب اور بارشوں سے اب تک 66 افراد ہلاک ہوچکے۔ رواں سال جون میں بارشیں شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 24,000 مکانات اور دو درجن سرکاری عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
سیلاب کے باعث 6000 ہیکٹر زرعی اراضی تباہ اور سینکڑوں جانور ہلاک ہوئے۔ انسانی امدادی کمیشن کے مطابق سوڈان میں مجموعی طور پر 18 میں سے 12 صوبوں میں تقریباً ایک لاکھ 36 ہزار افراد شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے۔
سیلاب سے 238 صحت مراکز بھی زیر آب آگئیں۔ گزشتہ سال بارشوں کے موسم میں سیلاب سے متعلق واقعات میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2020 میں حکام نے سوڈان کو قدرتی آفات کا علاقہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  چاول کی کھیپ میں کیڑے کی نشاندہی، روس کا پاکستان کو انتباہ جاری