ایشیا کپ کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

ایشیا کپ کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے،

اعلان کے مطابق 34 سالہ سمیع اللہ شنواری کو بھی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے جبکہ ٹیم کی قیادت محمد نبی ہی کرینگے، ٹیم میں راشد خان کو بھی شامل کیا گیا ہے، سمیع اللہ شنواری نے افغانستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2010 میں کیا تھا اور افغانستان کی جانب سے 64 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیل چکے ہیں تاہم مارچ 2010 کے بعد سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

افغانستان کی اعلان کردہ سترہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی، نجیب اللہ زردان، سمیع اللہ شنواری، کریم جنت، رحمان اللہ گرباز، راشد خان، مجیب الرحمان، حشمت اللہ شاہدی، فرید احمد ملک، نوین الحق، حضرت اللہ زازئی، فضل حق فاروقی، نور احمد، ابراہیم زردان، محمد نبی(کپتان)، عثمان غنی، اصفر زازئی اور عظمت اللہ عمرزئی ، قیس احمد، شرف الدین اشرف، نجات مسعود کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا