حکومت کے ایک اور اتحادی کا پٹرول قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کے ایک اور اتحادی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعت قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا ۔

آفتاب شیرپاو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ کیا؟ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت نے پی ڈی ایم کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔ آفتاب شیرپاو نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان
مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پٹرول کی قیمت بڑھانے کا حکومتی فیصلے پر تشویش کااظہار کیا تھا۔