ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس رواں ہفتے کے آخر میں یوکرین کا دورہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق یوکرین کے دورے کے دوران انتونیو گوتریس یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور وہاں پر موجود ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔
اسٹیفن ڈوجارک کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتریس یوکرین کے شہر لویف میں صدر زیلنسکی سے ملاقات میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما روس یوکرین تنازع کے ممکنہ سیاسی حل پر بھی بات چیت کریں گے۔