شہباز گل اڈیالہ جیل سے اسلام آباد پولیس کے حوالے

شہباز گل اڈیالہ جیل سے اسلام آباد پولیس کے حوالے، پمز ہسپتال منتقل

اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ کے معاملے پر اسلام آباد اور پنجاب پولیس میں ٹھن گئی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز طلب کیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گِل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
شہباز گل کو پمز ہسپتال کی ایمبولینس میں ہائی الرٹ سکیورٹی میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ شہباز گل کو عدالتی حکم پر اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دیا گیا، ان پر اداروں کے خلاف بیان بازی پر 9 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پمز ہسپتال میں میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم میں دل، پھیپھڑوں اور میڈیکل آفیسر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چمن، پی بی 50 پر عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی کامیاب

ڈاکٹرز کے مطابق شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف ہے، پی ٹی آئی رہنما کا کافی وقت سے سانس کی تکلیف کا علاج چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہباز گل کو لانے کے لیے رینجرز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز کی نفری کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی، شہباز گل کی حوالگی کیلئے وفاقی پولیس اعلیٰ افسران سمیت پہلے سے وہاں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر اردوان اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان ملاقات

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ راولپنڈی پولیس کے تمام افسران بھی اپنی نفری سمیت وہاں موجود تھے۔
سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گِل والے معاملے پر بھرپور قانونی چارہ جوئی میں مصروف ہیں، ان پر بہیمانہ تشدد اور ان سے روا رکھے جانے والے سلوک پر چیئرمین کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، کسی غیرقانونی عمل پر یقین رکھتے ہیں نہ عمران خان سے اس کی توقع کی جائے۔