بلوچستان میں بارش سیلاب

بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے مزید 6 افراد جاں بحق،اموات 202 ہوگئیں

ویب ڈیسک: بلوچستان میں مزید 6 افراد بارشوں اور سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے، بلوچستاں کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اوری سیلابی ریلوں کے باعث اموات کی تعداد 202 تک پہنچ گئی۔

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی نئی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ گھنٹوں کے دوران سیلابی ریلوں کے نتیجے میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 202 تک جا پہنچی۔

مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر22 ہزار 692 مکانات نقصان پہنچا، 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں۔ بارش اور سیلابی ریلوں سے 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہی۔ ایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم