چیف الیکشن کمشنر

عمران خان ہماری نظر میں ایم این اے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں عمران خان کی نااہلی کیلئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عمران خان کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران خان تاحال ایم این اے ہیں۔ آپ اپنی مرضی کی تشریح نہ کریں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو استعفیٰ منظور کر کے نہیں بھجوایا۔ سپیکر کی جانب سے استعفیٰ منظور کیے جانے تک رکن ڈی نوٹیفائی نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل کو دستاویزات پیش کرنے کا کہا جس پر معاون وکیل نے کہا کہ ہمیں دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ تقاریر کیلئے میڈیا پر جائیں ، یہاں قانون پر بات کریں ، ہم نے 30 روز کے اندر کیس کا فیصلہ کرنا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  مردان، مسجد کے اندر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، راہگیر زخمی

الیکشن کمیشن،عمران خان،چیف الیکشن کمشنر،ایم این اے