سابق گورنر شاہ فرمان

سابق گورنر شاہ فرمان کی ایف آئی اے میں پیشی، سوالنامہ تھما دیا

ویب ڈیسک: سابق گورنر خیبرپختونخوا اورپی ٹی آئی کے رہنما شاہ فرمان فارنگ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے شاہ فرمان کو 21 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا۔

ایف آئی اے حکام نے آج شاہ فرمان کو طلب کیا تھا۔ ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں اضافہ، 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا

ایف آئی اے میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ مجھے ایک اکاونٹ کھولنے سے متعلق ایف آئی اے دفتر بلایا گیا، صوبائی دفاتر کے اخراجات کے لئے یہ اکاؤنٹ کھولا گیا، پی ٹی آئی نے ریکارڈ پر لانے کے لئے اکاونٹ کھولا۔ شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ جس بندے نے اس اکاونٹ میں پیسے ڈالے اسی بندے نے کیس دائر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، میاں محمد اسلم کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

گزشتہ 5 سال میں اس اکاؤنٹ میں صرف 20 لاکھ روپے آئے، اس اکاونٹ میں 45 ہزار روپے ماہانہ جمع ہوئے۔ ہم نے قوم کا پیسہ اکاؤنٹ میں جمع نہیں کیا۔