پی ٹی آئی چیئرمین گتھم گتھا

تحصیل کونسل چمکنی،پی پی اور پی ٹی آئی چیئرمین گتھم گتھا

ویب ڈیسک :تحصیل کونسل چمکنی کا اجلاس اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے چیئرمین ایک دوسرے پر تنقید کے دوران مشت و گریبان ہوگئے سنگین نتائج کی دھمکیوں اور لڑائی کے بعد چیئرمین چمکنی نے ارکان کے مابین صلح صفائی کرادی۔ گزشتہ روز تحصیل کونسل پشتخرہ کا اجلاس جاری تھا .
اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے پیپلز پارٹی پر تنقید شروع کردی پریذائیڈنگ آفیسر کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کو اپنی تقریر صرف بجٹ تک محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی تاہم انہوں نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیاجس کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے تقریر کے دوران پی ٹی آئی پر تنقید شروع کردی دونوں چیئرمین تقاریر کے دوران غصہ میں آگئے اور ایک دوسرے کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کردیا .
چمکنی تحصیل کا اجلاس مچھلی منڈی میں تبدیل ہوگیا اور ارکان نے ایک دوسرے کو سنگین نتئاج کی دھمکی دیتے ہوئے کونسل ہال کے باہر نکلنے کی تڑی لگا دی جس کے بعد تحصیل چیئرمین ارباب عمر نے دونوں فریقین کو ایک ساتھ بٹھا کر صلح صفائی کرادی اور معاملہ رفع دفع کردیا جس کے بعد بجٹ بھی منظور کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان