15راہزن گرفتار

گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والے 15راہزن گرفتار

ویب ڈیسک :چمکنی اورشاہ پور کے علاقوںسے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والے 15راہزن پکڑے گئے جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں،رہزنوں نے کچھ عرصہ قبل ایل آر ایچ ہسپتال کے سامنے پنجاب کے تاجر سے 32 لاکھ روپے بھی چھینے تھے.
ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان، ایس ایچ اوچمکنی احمد اللہ ودیگر پولیس اہلکاروں نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث حبیب، ما لیار، سمیع اللہ، سلطان عزیز، یار محمد، امتیاز ، سلمان خان، راحت خان، سخی جان، عثمان، وحید اللہ اور کامران کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان سے 5 لاکھ نقد ی ،5موٹر سائیکلیں ، 48 قیمتی موبائل فونز کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف، 4پستول بھی برآمد کرلئے گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد