پشاور سے نکاسی یقینی

اربوں روپے خرچ کرکے بھی پشاور سے نکاسی یقینی نہ بنائی جاسکی

ویب ڈیسک :پشاور میں مون سون کی بارشوں نے اربوں روپے خرچ کر کے تیار ہونیوالے نکاسی کے نظام کی قلعی کھول دی گزشتہ روز مسلسل بارش نے ایک بار پھر پشاور کی سڑکوں کو تالاب میں تبدیل کردیا جبکہ یونیورسٹی روڈ اور پشاور صدر کے ساتھ شہر کی دیگر تمام سڑکیں بھی ڈوب گئیں پشاور کا 75فیصد سے زائد علاقہ بارش کے پانی میں ڈوب گیا جبکہ سینی ٹیشن کمپنی کے ملازمین بھی نالے کھولنے میں ہی مگن دکھائی دیئے۔

پشاور میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب شروع ہونیوالی بارش بدھ کی صبح مزید تیز ہوگئی اور بارش تیز ہونے کے ساتھ ہی پشاور میں نکاسی کے نالے ابل پڑے یونیورسٹی روڈ، ورسک روڈ، جی ٹی روڈ، سٹی سرکلر روڈ، رنگ روڈ، چارسدہ روڈاورخیبر روڈسمیت صوبائی اسمبلی کے سامنے چوک اور پشاور کی سبزی منڈی سمیت متعدد مقامات نکاسی کے پانی میں ڈوب گئے .
مختلف مقامات پر بارش کا پانی بیسمنٹ میں جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ پشاور کے سول سیکرٹریٹ میں بھی بارش کے پانی کے ملازمین کیلئے مسائل کھڑے کردیئے بارش کے پانی میں گاڑیاں بھی بند ہوگئیں .

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

سوشل میڈیا پر وائرل مختلف ویڈیوز میں ٹریفک اہلکار خراب گاڑیوں کو دھکا لگاتے رہے سینی ٹیشن کمپنی پشاور کے ملازمین نے مختلف مقامات پر نکاسی کے نالے کھولنے کی کوشش جاری رکھی تاہم بارش زیادہ ہونے اور نکاسی کے نالوں میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے پانی نہ نکالا جا سکا اور پشاور کے مختلف مقامات پانی میں ڈوبے رہے شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں اور دکانوں میں سے پانی نکالتے رہے بارش کے دوران بجلی بھی غائب ہو گئی اور پشاور کا بیشتر حصہ بدھ کے روز کئی گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہا ۔

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت