شہباز گل پر جسمانی تشدد کی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں، مصطفیٰ نوازکھوکھر

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں،پی ڈی ایم اور ہمارے لیے شرم کی بات ہے، رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر کیے جانے والے تشدد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت اور ہمارے لیے شرم کی بات ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے ایک بیان میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ اس سے کتنا ہی اختلاف کرتے ہیں یا اُسے ناپسند کرتے ہیں۔ مرد کی عزت کو اس طرح پامال نہیں کرنا چاہیے تھا ۔
انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ یا تو شہباز شریف کی حکومت کے پاس اس طرح کا ظلم روکنے کی ہمت نہیں ہے یا پھر اس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بھی شامل ہے۔ شہباز گل پر دورانِ حراست ہونے والا تشدد پی ڈی ایم حکومت اور ہمارے لیے شرم کی بات ہے۔۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے طنزیہ انداز میں اپناتے ہوئے لکھا کہ سیاسی مخالفین پر تشدد کر کے ہم جمہوریت کی اچھی خدمت کر رہے ہیں۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ قطع نظر اس سے کہ آپ اس سے کتنا اختلاف یا نا پسند کرتے ہیں، کسی شخص کی عزت نفس کو اس طرح پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، 16 افراد شہید