شیخ رشید

شہباز شریف بے بس ترین وزیراعظم ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف بے بس ترین وزیراعظم ہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں۔

سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف بے بس ترین وزیراعظم ہیں، شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر :گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے چار افراد جاں بحق

شیخ رشید نے کہا کہ توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ حکمران مرکز میں پروز الٰہی کے خلاف سازش تیار کررہے ہیں۔ پروز الٰہی کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے۔ سارے ملک کوغریب کا مذبح خانہ بنا دیا گیا ہے۔ 21تاریخ کو لیاقت باغ میں عمران خان بڑاجلسہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بارشوں سے چھتیں منہدم،بچی جاں بحق،میاں بیوی زخمی