یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹیم

یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سی پی رضوان کے سپرد

متحدہ عرب امارات نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کوالیفائرز کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیاہے، اعلان کے مطابق چنڈنگا پوئیل پوتھیا پورائیل رضوان( سی پی رضوان) کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے ،

اس سے قبل یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت احمد رضا کے پاس تھی تاہم احمد رضا ون ڈے میچوں میں ٹیم کی قیادت کرتے رہینگے، مقرر ہونے والے نئے کپتان سی پی رضوان کا پہلا امتحان بیس تا چوبیس اگست تک ہونے والا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کوالیفائر ہے،

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کوالیفائرز کیلئے اعلان کردہ یو اے ای سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا سی پی رضوان(کپتان)، چراغ سوری، محمد وسیم، وریتیا اروند، احمد رضا، باسل حمید، روہن مصطفیٰ، کاشف دائود، کارتیک میایاپان، ظہور خان، زاور فرید، علی شان شرفو، صابر علی، آریان ، سلطان احمد، جنید صدیقی اور فہد نواز۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست