سنسناٹی اوپن

سنسناٹی اوپن ، ایما راڈوکونو کی کہانی ختم

برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکونو کا سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے اور انہیں پری کوارٹر فائنل مرحلے میں امریکی کھلاڑی جیسکا پیوگولا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایما نے پہلے راوئونڈ سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی سرینا ولیمز کو باآسانی شکست دی تھی

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

دوسرے رائونڈ میں انہوں نے وکٹوریہ آزرینکا کو شکست سے دوچار کیا تھا مگر پری کوارٹر فائنل مرحلے میں انہیں جیسکا نے سات پانچ اور چھ چار سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، یاد رہے کہ ایما انتیس اگست سے شروع ہونے والے سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کی دفاعی چیمپئن بھی ہیں، مردوں کے مقابلے میں برطانیہ کے کھلاڑی کیمرون نوری نے امریکی کھلاڑی بن شیلٹن کو با آسانی چھ صفر اور چھ دو سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات