عمران خان کا شہباز گل کی رہائی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان

عمران خان کا شہباز گل کی رہائی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملاقات کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) پہنچے تاہم انہیں شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، عمران خان نے شہباز گل کی رہائی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق شہباز گل کی رہائی کے لیے عمران خان لیاقت باغ راولپنڈی سے فیض آباد تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کا دفاع کرنے کے لیے پورے ملک میں تحریک انصاف کھڑی ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں جس نے بہت قربانیاں دیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، محکمہ فشری میں خورد برد کے الزام پر 3 اہلکار معطل

انہوں نے کہا کہ تازہ معاملات تحریک انصاف کے سامنے آئے ہیں ، جو جرم شہباز گل کے ساتھ کیا گیا وہ میں بتا نہیں سکتا، اس سے پہلے ایسی واردات پاکستان میں نہیں ہوئی، قومی آداب اور اسلامی اقدار کے باعث میں بتا نہیں سکتا کہ شہباز گل کے ساتھ کیا کیا گیا، ایک مرد کے لیے اس سے بڑھ کر کیا ہوگا اس کو برہنہ کردیا جائے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ، شہباز گل ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شہباز گل کی رہائی کے لیے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے۔