چترال میں سیلاب نے تباہی مچا دی

چترال میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 5 افراد جاں بحق، تین لاپتہ

اپر چترال میں مسلسل ایک مہینے سے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،گزشتہ روز موسلا دھار بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں متعدد افراد جاں بحق، 5 کی لاشیں نکال لی گئیں، تین افراد لاپتہ۔

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اپر چترال میں مسلسل ایک ماہ سے جاری بارشوں کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کا سلسلہ بتدریج جاری ہے گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں متعدد افراد کے سیلاب برد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اب تک 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ تین افراد کے لا پتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک نکالی گئی 5 افراد کی لاشوں میں سے 4 کی شناخت 40 سالہ اشتیاق، حضرت عمر، زوجہ نور عظیم اور غلام فقیر کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ تین افراد تاحال لا پتہ ہیں۔

اپر چترال کے دوسرے علاقوں کی طرح چوئینج بالا اور چوئینج پائین کے علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، پاسوم گول اور شانو گول میں موجودہ سیلاب کی وجہ سے مین یارخون روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ پاسوم گول میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور روڈ بندش کی وجہ سے چوئینج بالا تک رسائی ممکن نہیں ہو پا رہی۔
موجودہ صورتحال میں اپرچترال کے حکام اور ذمہ داران مسلسل رابطے میں ہیں اور سیلابی صورتحال کے کم ہوتے ہی راستوں کی بحالی اور دیگر ہنگامی کارروائیاں عمل میں لانے کیلئےپوری طرح تیار ہیں.

مزید پڑھیں:  سفارتی تعلقات بحال، 9 سال بعد ایران سے معتمرین عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

دوسری طرف چوئینج بالا اور چوئینج پائین میں لوگ اس وقت گھروں سے نکل کر دوسرے محفوظ مقامات میں منتقل ہوچکے ہیں ۔