نیو پشاور ویلی

نیو پشاور ویلی میں دنیاکاسب سے بڑاخیبر پارک بنے گا

ویب ڈیسک : نیو پشاور ویلی کا 40فیصد حصہ رہائشی علاقہ پر مشتمل ہوگا ویلی میں دنیا کا سب سے بڑا خیبر پارک تعمیر کیا جائے گا جبکہ دو ہزار کنال سے زائد اراضی قبرستان کیلئے مختص ہوگی نیو پشاور ویلی میں گالف کورس، گندھارا میوزیم، ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سٹی بھی شامل ہوگی۔ نیو پشاور ویلی کے ماسٹر پلان کے مطابق ویلی کی کل اراضی ایک لاکھ 6ہزار 415کنال ہے جس میں رہائشی علاقے کیلئے 40فیصد حصہ یعنی 42ہزار 816کنال مختص کیا گیا ہے.

اسی طرح 5ہزار 92کنال کمرشل، 7ہزار 323عوامی مقامات، 17ہزار 383کنال پارک اور تفریحی مقامات، 830کنال ڈمپنگ سائٹ، 2ہزار 153کنال قبرستان، 515کنال دیگر ضروری مقامات اور 30ہزار 299کنال اراضی سڑکوں اور پارکنگ کیلئے مختص ہوگی۔ رہائشی علاقے میں کل 63ہزار 444پلاٹ ہونگے جن میں سب سے زیادی 5مرلے کے 16ہزار 539، تین مرلے کے 15ہزار 602، ایک کنال کے 15ہزار 475، دس مرلے کے 11ہزار 286، سات مرلے کے دو ہزار 977، دو کنال کے ایک ہزارجبکہ چار کنال کے 565پلاٹ ہونگے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشترحصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

نیو پشاور ویلی میں 76ہزار کنال اراضی پشاور جبکہ 330ہزار کنال اراضی نوشہرہ کی شامل کی گئی ہے ۔ماسٹر پلان کے مطابق 8ہزار کنال اراضی پر دنیا کا سب سے بڑا خیبر پارک تعمیر کیاجائیگا جس میں 721کنال اراضی پر 9ہول کا گالف کورس، 374کنال اراضی پر کلچر ویلج، 96کنال اراضی پر نہر، 50کنال اراضی پر گندھارا عجائب گھر، 493کنال اراضی پر تھیم پارک، 5ہزار 400کنال اراضی پر پارک اور جنگل، 450کنال اراضی پر ایڈونچر ارینا جبکہ 417کنال اراضی پر سرکلویشن اور ٹریکس ہونگے۔ نیو پشاور ویلی میں ڈپلومیٹک انکلیو، صوبائی اسمبلی اور سیکرٹریٹ، انتظامی دفاتر، پولیس ہیڈکوارٹرز اور میڈیا انکلیو کے ساتھ ساتھ سپورٹس سٹی، ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سٹی، جامع مسجد اور آرٹس کونسل ہوگی۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی