ڈبلیو ایس ایس پی

ڈبلیو ایس ایس پی نے138کروڑکے بقایاجات مانگ لئے

ویب ڈیسک : واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور نے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنے بقایاجات کی وصولی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور کی ٹی ایم ایز سے ایک ارب 38کروڑ روپے مانگ لئے ہیں اور کہا ہے کہ ٹی ایم ایز ادائیگی جلد از جلد کریں۔ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور ذرائع کے مطابق ٹی ایم ایز نے سالانہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 30کروڑ روپے کی ادائیگی کرنا تھی تاہم کمپنی کے قیام سے اب تک اس ادائیگی میں تسلسل نہیں ہے.

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

جس کے باعث بقایاجات بڑھ کر ایک ارب 38 کروڑ40 لاکھ روپے ہوگئے ہیں ٹائون ون کے ذمہ سب سے زیادہ 86کروڑ28لاکھ 80ہزار، ٹائون تھری کے ذمہ 24کروڑ45لاکھ 80ہزار، یونیورسٹی ٹائون کمیٹی ٹائون تھری کے ذمہ 17 کروڑ 19لاکھ 80ہزار، ٹائون فور کے ذمہ 9کروڑدولاکھ 70ہزار جبکہ ٹائون ٹو کے ذمہ ایک کروڑ 42لاکھ 80ہزار روپے بقایاجات ہیں کمپنی ذرائع کے مطابق اس ادائیگی کیلئے اس مرتبہ براہ راست لوکل کونسل بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ میئر پشاور سے بھی بقایاجات کی ادائیگی کی درخواست کی گئی ہے تاکہ کمپنی نے امور بہتر انداز میں چلائے جا سکیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری