زو پشاور

زو پشاور کی19نئی بسیں پشاور پہنچ گئیں

ویب ڈیسک :زو پشاور کی نئی بسیں پشاور پہنچنا شروع ہو گئیں19نئی بسیں پشاور پہنچنے پر انہیں جلد روٹ پر چلانا شروع کردیا جائیگا جبکہ نئی بسوں کی شمولیت سے نئے روٹس بھی جلد فعال کر دئیے جائیں گے ۔ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ انتظامیہ کے مطابق 62 نئی بسیں سسٹم میں شامل کی جا رہی ہیں .

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

نئی بسوں کی کراچی میں کسٹم کلیئرنس کے بعد پشاور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ باقی بسوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔ نئی بسوں کے سسٹم میں شمولیت سے مسافروں کو مزید بہتر سفری سہولت فراہم کی جاے گی اور نئے روٹس بھی فعال کر دیے جائیں گے اب تک 19بسیں پشاور پہنچی ہیں جبکہ مزید بسیں بھی پشاور جلد پہنچ جائینگی جس کے بعد انہیں روٹ پر فعال کردیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت