شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 2 اہم دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران مطلوب جنگجو حبیب سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک افواج کے شعبہ ذرائع ابلاغ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا،مارے جانے والوں میں جنگجو خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد شامل ہیں ،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی ار کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد آئی ای ڈیز کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے، جب کہ ہلاک دہشت گرد خبیب میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:  کرم:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق