صومالیہ میں ہوٹل پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 15 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ شام صومالیہ میں دارالحکومت موغادیشو کے حیات ہوٹل پر حملے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے میں ہلاک شدگان میں سیکیورٹی اہلکار اور ہوٹل کا مالک بھی شامل تھا۔ مرنے والوں میں زیادہ تر عام شہری بتائے جاتے ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الا شباب نے قبول کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل