برطانوی باکسر انتھونی جوشا کو یوسک کے ہاتھوں شکست

برطانوی باکسر انتھونی جوشا کی جانب سے ہیوی ویٹ باکسنگ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کرنے کی کوششوں کا اس وقت اختتام ہو گیا جب یوکرائن کے باکسر اولیکسینڈر یوسک نے جدہ میں ہونے والے مقابلے میں شکست سے دوچار کردیا، دونوں باکسرز کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے میں آیا اور مقابلے کے دوران انتھونی جوشا نے شاندار مکے بازی کا مظاہرہ بھی کیا تاہم ان کے مدمقابل اولیکسینڈر یوسک نے بھی ان پر تابڑ توڑ حملے کئے جس کے بعد دو ججز نے 115-113 اور 116-112 سے یوسک کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ ایک جج نے 115-113 سے انتھونی جوشا کے حق میں فیصلہ دیا ، مقابلے کے اختتام پر انتھونی جوشا غصے میں دکھائی دیئے انہوں نے اولیکسینڈر یوسک کی دو بیلٹس اٹھا کر رنگ سے باہر پھینک دیں اور ڈریسنگ روم کی جانب چل دیئے، اس کے بعد رنگ میں واپس آئے اور ایک جذباتی تقریر بھی کی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ