سنسناٹی اوپن، بورنا کورک اور سٹیفانوس فائنل میں مدمقابل آگئے

جاری سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کروشیا کے بورنا کورک اور یونان کے سٹیفانوس سیٹسیپاس مدمقابل آگئے ہیں، پہلے سیمی فائنل میچ میں کروشیا کے بورنا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف کیمرون نوری کو با آسانی چھ تین اور چھ چار سے قابو کرلیا ، گزشتہ سال کندھے کی سرجری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بورنا کورک کسی اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں

دوسرے سیمی فائنل میں یونان کے کھلاڑی سٹیفانوس نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سخت مقابلے کے بعد اپنی روسی حریف ڈینیل میڈویڈ کو سات چھ (آٹھ چھ) تین چھ اور چھ تین سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی، فائنل تک رسائی کے دوران بورنا کورک سپین کے کھلاڑی رافیل نڈال کو بھی شکست سے دوچار کرچکے ہیں اور اگر فائنل میں وہ سٹیفانوس کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو عالمی درجہ بندی میں وہ 29 ویں پوزیشن پر پہنچ جائینگے۔

مزید دیکھیں :   قائد اعظم ٹرافی، نادرن 593 پر آئوٹ، سندھ کیخلاف 309 رنز کی برتری حاصل کرلی