باکسر رملہ علی نے حریف کو 55 سکینڈ میں ڈھیر کردیا

صومالیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون باکسر رملہ علی نے اپنے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا آغاز جیت کے ساتھ کرتے ہوئے جدہ میں ہونے والی فائٹ میں اپنی حریف کو صرف 55 سکینڈ میں ناک آئوٹ کردیا، رملہ علی نے ڈومنیک ریپبلک کی باکسر کرسٹل گارشیا کو مقابلے کے آغاز ساتھ ہی آڑے ہاتھ لیا اور اس پر مکوں کی برسات کردی جس سے کرسٹل کو سنبھالنے کا کوئی موقع نہ مل سکا، اس دوران رملہ علی کا دائیں ہاتھ کا زور دار مکا کرسٹل گارشیا کے منہ پر پڑا جس سے ان کے دانتوں کی حفاظتی شیلڈ تک دور جا گری مکا لگنے کے بعد کرسٹل دوبارہ نہ اٹھ سکیں 32 سالہ رملہ علی کا کہنا ہے کہ میں آئندہ سال ورلڈ ٹائٹل کیلئے رنگ میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی سے بہت خوش ہوں، انہوں نے کہاکہ میرا خیال تھا مقابلے چلے گا مگر مدمقابل کو جلد ناک آئوٹ کرنے کی خوشی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی