بھارت میں طوفانی بارشوں سے 50 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بھارت بیشتر شہروں اور دیہات میں مون سون کی شدید بارشوں کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3 دنوں میں 50 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارت میں موسلادھار بارشوں نے کئی دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گزشتہ تین دنوں کے دوران شمالی اور مشرقی ہندوستان میں شدید مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ بارشوں اورسیلابی ریلوں نے سینکٹروں مکانات اپنے ساتھ بہا دیئے کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست اتراکھنڈ مسلسل بارش کی وجہ سے چار افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہیں۔ مشرقی ریاست اوڈیشہ میں جاری طوفانی بارشوں کے دوران کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ ہندوستان میں اگست اور ستمبر میں اوسطاً بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل: سیلاب کے باعث پاک افغان شاہراہ بند ،پانی گھروں میں داخل