آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید

آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب پاک فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، افسوس ناک واقعہ میں 9 جوان شہید ہوگئے،4 شدید زخمی، آئی ایس پی آر۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب پاک فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افسوس ناک حادثے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے جبکہ 4 جوان شدید زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے 4 جوانوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے، جہاں شہداء کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ