محمد حسنین ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل

محمد حسنین ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل

متحدہ عرب امارات میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلے جانے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی پیس بیٹری کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ان فٹ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ فاسٹ بائولر محمد حسنین کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے،

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں یوکے میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

یاد رہے کہ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں اور میڈیکل بورڈ نے انہیں چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد انہیں ایشیا کپ سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔