دہشتگردی کا مقدمہ

دہشتگردی کا مقدمہ، عمران خان کا 3 روزہ راہداری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشتگردی کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 3 روزہ راہداری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان بائیو میٹرک کے لیے رہائشگاہ سے عدالت آئے تو گرفتار نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
مزید پڑھیں:  ہالی ووڈ اداکارہ حانا ریڈ کو غیر ارادی قتل کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا

یاد رہے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر بائیو میٹرک سمیت 3 اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔