بارش اورسیلابی صورتحال

بارش اورسیلابی صورتحال، ڈی آئی خان اور چترال آفت زدہ قرار

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرہ ضلع ڈی آئی خان اور چترال کو آفت زدہ قرار دینے فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حُکام کو متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

وزیراعلیٰ محمودخان نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کھانے پینے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، ضلعی انتظامیہ ہر متاثرہ تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ڈی آئی خان اور چترال کا دورہ کروں گا اور متاثرہ علاقوں میں نقصانات اور امدادی کارروائیوں کا بذات خود جائزہ لوں گا۔ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کروں گا۔ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سی پیک پر کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکیوں کیلئے ایس او پیز میں تبدیلی