خاتون جج کو دھمکی، عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے پیمرا سے عمران خان کی تقریر کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بنچ نے توہین توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ لارجر بنچ نے توہین عدالت کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا۔ دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سیکشن 17 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کررہیں۔ نوٹس عمران خان کو پہنچائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب