ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ

ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب مکمل

پاکستان سایکلنگ فیڈریشن ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ جو کے آسٹریلیا میں 17 ستمبر سے 25 ستمبر میں منعقد ہو گی۔

پاکستان کی ٹیم کے لئے پہلے مرحلہ میں ملک کے تین صوبوں میں ٹرائلز منعقد کیے گئے لاہور ، کراچی اور کویٹہ میں ٹرائل منعقد کیے گئے ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور فائنل ٹرائل گزشتہ روز لاہور میں منعقد کئے گئے جس میں شارٹ لسٹ کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں کامیاب ہونے والے مردوں میں بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کے اسماعیل انور اور واپڈا کے عزت اللہ کامیاب ہوئے جب کے خواتین میں بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی زینب رضوان اور رابعہ غریب، کامیاب ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ
مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

ورلڈ چمپئن شپ میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے دو بہترین مرد اور دو بہترین خواتیں آسٹریلیا میں پاکستانی سایکلنگ ٹیم کی نمائندگی کرے گی۔صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کے ٹرائلز میں بہترین ٹائم اور اسپیڈ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ۔