اپر دیر: براول کے علاقے میں 5 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے

اپردیر کے علاقے براول میں شلتلو کے مقام پر 5 بچے سکول سے آتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ گئے
تفصیلات کے مطابق دیربالا طوفانی بارشوں کے باعث براول میں اسکول چھٹی کے بعد گھر آتے ہوئے 5 بچے برساتی نالے سے گزرتے وقت سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
ذرائع کے مطابق 4 بچیوں سمیت پانچوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، ذرائع کا کہنا ہے جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان تھیں اور جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔
دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال ہے، جس کی وجہ سے سیاحتی مقامات کو جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صدارتی انتخاب: آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات جمع