پاکستان میں بارش اور سیلابی ریلے 900 سے جانیں نگل چکے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 14 جون سے جاری مون سون بارشوں سے سیلابی ریلوں کی وجہ سے 903 افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 326 بچے،191 خواتین شامل ہیں، مختلف حادثات میں 1300 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
بلوچستان ، پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقوں میں 80 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے، امدادی کیمپوں میں 3 لاکھ 17 ہزار 678 متاثرین پناہ لئے ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی )این ڈی ایم اے( کے اعدادو شمار کے مطابق بارش اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقوں میں امدادی و طبّی کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 3 لاکھ 17 ہزار 678 متاثرین پناہ لئے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک، خیمے اور دیگر ضروری انسانی امداد فراہم کی گئی ہے۔ سیلاب ریلوں سے ملک بھر میں پُلوں اور شاہراہوں کے ساتھ ساتھ 60 ہزار رہائشی مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 13 خواتین اور 24مرد جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 110 مرد، 55 خواتین، 65 بچے چل بسے، گلگت بلتستان میں دو مرد، 4 خواتین اور تین بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں ایک ، خیبرپختونخوا میں 50 مرد، 33 خواتین، 86 بچے بارش اور سیلاب کی نذر ہو گئے، پنجاب میں 84 مرد، 41 خواتین اور 39 بچے لقمہ اجل بن گئے، سندھ میں 115 مرد، 45 خواتین ، 133 بچے بارش اور سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی