این اے 22 ضمنی انتخاب، عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار

ویب ڈیسک: الیکشن ٹربیونل نے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ الیکشن ٹربیونل کےجسٹس اعجاز انور نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن ٹریبیونل نے این اے22 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔
یاد رہے درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں 2 بیٹوں کا ذکر کیا، بیٹی کانہیں،توسشہ خانہ سے لی گئی اشیا کی قیمت وٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے، آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ الیکشن ٹربیونل نے درخواست پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک